3 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:10
امریکی نمائندہ خصوصی مارک گراسمین کی وزیراعظم گیلانی سے ملاقات
جنگ نیوز -
اسلام آباد…پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے امریکی نمائیندہ خصوصی مارک گراسمین نے وزیراعظم گیلانی سے ملاقات کرکے دوطرفہ تعاون اور تعلقات کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ سرکاری طور پر جاری ابتدائی تفصیلات کے مطابق یہ ملاقات اسلام آباد کے پرائم منسٹر ہاوٴس میں ہوئی ، اس موقع پر مارک گراسمین کے ہمراہ امریکی سفیر کیمرون منٹر، کابل میں امریکی سفیر رائن سی کروکر بھی شریک تھے ، ملاقات میں وزیراعظم کی معاونت وزیرخارجہ حناربانی کھر اور وزیردفاع احمد مختار نے کی ، اس موقع پر سیکریٹری خارجہ سلمان بشیر بھی موجود تھے، ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون کے امور پربھی زیرغور آئے ۔