تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:1

پانی، ہوا، سورج کی روشنی سے بجلی پیدا کرنے کیلئے کام جاری

آج نیوز - توانائی کی بڑھتی ہوئی طلب نے دنیا بھر کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے، مختلف ممالک بجلی کی طلب پورا کرنے کیلئے آلٹیرنیٹ انرجی پر توجہ دے رہے ہیں، پاکستان میں بھی اب پانی، ہوا، سورج کی روشنی اور بجلی پیدا کرنے کے دیگر طریقوں پر کام کیا جا رہا ہے۔ نیشنل ٹرانسمیشن ڈسپیچ کمپنی نے پن بجلی کے نئے منصوبوں کو قومی گرڈ کے ساتھ منسلک کرنے کے علاوہ آئندہ پراجیکٹس کے لئے بھی منصوبہ بندی شروع کردی ہے۔ دریائے سندھ میں شامل ہونے والے پہاڑی نالوں سے بجلی پیدا کرنے والے تین چھوٹے پن بجلی گھروں دبیر خواڑ، خان خواڑ اور الائی خواڑ کی مجموعی پیداوار تین سو پچیس میگا واٹ ہے۔ مشکل پہاڑی راستوں اور دریاؤں کی وجہ سے ان پاور ھاؤسز کی پیدا شدہ بجلی کو قومی گرڈ میں شامل کرنے کے مراحل کو این ٹی ڈی سی نے حال ہی میں مکمل کرلیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ نئے منصوبوں کی پن بجلی شامل ہونے کے بعد ملک بھر میں بتیس سو چودہ ایم وی اے کے اڑتیس سب اسٹیشنز کو اپ گریڈ کر دیا گیا ہے۔ دریائے سندھ پر بننے والے چھبیس منصوبوں کی سینتیس ہزار میگاواٹ بجلی قومی دھارے میں شامل کرنے کے لئے بھی منصوبہ بندی جاری ہے۔ چونتیس سو میگا واٹ کی ترسیل کے لئے پانچ سو کے وی کی ایچ وی ڈی سی اور ایچ وی اے سی لائینز کی فزیبلیٹی بھی کینڈین کمپنی اور نیسپاک کے تعاون سے مکمل ہوچکی ہیان منصوبوں کو شفاف انداز میں پایہ تکمیل تک پہنچا کر ملک میں توانائی کے بحران پرقابو پایا جاسکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.