3 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:43
شمالی کوریا:دنیا کا سب سے بڑے جمناسٹ شو، 1لاکھ پرفارمرز کی شرکت
جنگ نیوز -
پیانگ یانگ…شمالی کوریا میں دنیا کے سب سے بڑے ڈانس اور جمناسٹ شو میں ایک لاکھ پر فامرز نے لوگوں کو حیران کردیا،شمالی کوریا کے ڈانس شو میں ہزاروں پرفارمز کے ہاتھ اور جسم ایک ساتھ حرکت کرتے تو یوں محسوس ہوتا جیسے انسان نہیں بلکہ مشینی روبوٹس حرکت کر رہے ہیں،اتنی بڑی تعداد میں موجود ان پر فارمز نے اپنی مہارت اور ہم آ ہنگی سے سب کو حیران کر دیا۔یہ شو ہرسال شمالی کوریا کی رہنماوٴں کوخراجِ تحسین پیش کرنے لیے منعقد کیا جا تا ہے۔