تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:33

ڈرائیورز کی ہڑتال: کراچی کینٹ سے کوئی ٹرین روانہ نہ ہو سکی

آج نیوز - ریلوے ڈرائیورز کی ہڑتال کے باعث آج صبح سے کراچی کینٹ سے ایک بھی مسافر ٹرین منزل پر روانہ نہ ہو سکی۔ جس کے بعد اسٹیشن پر موجود عوام کو شدید پریشانی کاسامنا ہے۔ ریلوے ڈرائیورز ایسوسی ایشن کے مطابق بار بار توجہ دلانے کے باوجود ٹرینوں کے لیے اسٹارٹنگ موٹرز فراہم نہیں کی گئیں اور سکشن موٹرز سے ٹرین کو اسٹارٹ کیا جارہا ہے۔ جس کی وجہ سے ٹرین کہیں راستے میں بند ہوجائے تو پھر اسٹارٹ نہیں ہوتی اور عوام ڈرائیورز پر تشدد کرکے غم و غصہ اتارتے ہیں۔ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ایک ٹرین میں کم از کم چھ سکشن موٹرز ہونی چاہئیں مگر انہیں صرف دو موٹرز فراہم کی جاتی ہیں۔ اس صورت حال میں وہ ٹرینیں نہیں چلا سکتے۔ ریلوے ڈرائیورز کی ہڑتال کے بعد کراچی کینٹ سے چلنے والی کراچی ہزارہ ایکسپریس، شاہ رکن عالم ایکسپریس، عوامی ایکسپریس اور سپر ایکسپریس اپنی منزل کی طرف روانہ نہ ہوسکیں۔ جس کے باعث مسافر شدید پریشانی کے عالم میں ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.