3 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:27
مارک گراس مین کی وزیراعظم گیلانی سے ملاقات
اے آر وائی - اسلام آباد: امریکی نمائندہ خصوصی برائے پاکستان و افغانستان مارک گراس مین نےوزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر بات چیت کی گئی ۔
مارک گراس مین نے اس سے قبل صدر آصف علی زرداری سے بھی ملاقات کی تھی جس میں پاک امریکا تعلقات کے پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔ مارک گراس مین سہہ فریقی مزاکرات کے سلسلے میں آج کل پاکستان میں ہیں ۔