3 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:17
مظفر آباد: مسافر ویگن کھائی میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق
آج نیوز - مظفر آباد کے قریب راڑہ کے مقام پر مسافر ویگن کھائی میں گرنے سے چار افراد جاں بحق اور دس زخمی ہوگئے۔ کوہالہ روڈ پر حادثہ اس وقت پیش آیا جب رحیم کوٹ سے مظفر آباد آنے والی ویگن راڑہ اصغر آباد کے قریب گہری کھائی میں جا گری۔ حادثے میں چار افراد موقع پر جاں بحق اور دس زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی مقامی افراد اور ریسکیو ٹیموں نے امدادی سرگرمیاں شروع کر دیں۔ زخمیوں کو عباس میڈیکل انسٹی ٹیوٹ اور دیگر اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔ جہاں تین زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے جاں بحق افراد کے لواحقین کو فوری معاوضہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔