تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:50

انجن ڈرائیورں کی ہڑتال،اندرون ملک ٹرینوں کی روانگی متاثر

جنگ نیوز -


کراچی…انجن ڈرائیوروں نے ٹرینوں کو مکمل فٹ انجن سے چلانے سے مشروط کردیا جس کے باعث ٹرینوں کی روانگی متاثرہوئی ہے اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ آل پاکستان لوکو رننگ اسٹاف ایسوسی ایشن کا مطالبہ کے کہ دو موٹر والے انجن نہیں چلا سکتے کم از کم چار موٹر والے انجن فراہم کئے جائیں انجن ڈرائیوروں کی جانب سے انجن نہ چلانے کے باعث اندرون ملک ٹرینوں کی روانگی شدید متاثر ہوئی ہے کئی ٹرینیں روانہ نہیں ہوسکیں ریلوے حکام کے مطابق ملتان جانیوالی شاہ رکن عالم ایکسپریس کو صبح ساڑھے چھ بجے ،عوام ایکسپریس کو اٹھ بجے اور سرگودھا جانیوالی سپر ایکسپریس کو نو بجے روانہ ہونا تھا ، ریلوے حکام کا کہناہے کہ ڈرائیوروں کے احتجاج پر انھیں فٹ انجن فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ٹرینوں کی روانگی میں تاخیر کے باعث مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.