تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:49

دس روز میں کپاس ایک ہزار روپے فی من مہنگی

آج نیوز - عالمی مارکیٹ میں کپاس کی قیمت بڑھنے کے بعد مقامی مارکیٹ میں بھی فی من کپاس کی قیمت میں چار سو روپے تک اضافہ ہوگیا۔ عالمی منڈی میں کپاس کے سودوں میں سرمایہ کاروں کی جانب سے بہتر ریٹ ہونے کے باعث خریداری دیکھی گئی۔ جس سے کپاس کے سودے ایک ڈالر صفر پانچ سینٹس پر پہنچ گئے۔ اس اضافے کا اثر مقامی مارکیٹ میں بھی دیکھا جارہا ہے۔ پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے ممبر احسان الحق کے مطابق پنجاب میں گزشتہ دو روز میں کپاس کی فی من قیمت چار سو روپے اضافے سے پانچ ہزار نو سو روپے پر آگئی ہے۔ دوسری جانب سندھ میں فی من کپاس کے سودے دو سوروپے بڑھ کر پانچ ہزار چھ سو روپے میں کئے گئے۔ پی سی جی اے کے مطابق گزشتہ دس روزمیں کپاس کی قیمت میں ایک ہزار روپے فی من اضافہ ہوچکا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.