3 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:38
جاپانی کمپنی یاماہا پاکستان کے آٹو سیکٹر میں سرمایہ کاری کریگی
آج نیوز - جاپانی کمپنی یاماہا پاکستان کے آٹو سیکٹر میں پندرہ کروڑ ڈالر سرمایہ کاری کرے گی۔ چیئرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ سلیم مانڈوی والا سے جاپانی آٹو کمپنی یاماہا کے ایگزیکٹیو آفیسرسمیت تین رکنی وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں جاپانی وفد نے پاکستان میں موٹر سائیکل مینوفیکچرنگ پلانٹ کی تعمیر میں پندرہ کروڑ ڈالرسرمایہ کاری کا ارادہ ظاہر کیا۔ یہ پلانٹ کراچی بن قاسم میں نیشنل انڈسٹریل پارک میں تعمیر کیا جائے گا۔ یاماہا کمپنی پاکستان میں ایندھن کی بحرانی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے کم ایندھن استعمال کرنے والی موٹر سائیکل بنائے گی۔ جس سے اندازا دس روپے میں چالیس سے پچاس کلو میٹر راستہ طے کیا جاسکے گا۔