تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:22

آئی ایم ایف کی پاکستان کیساتھ مذاکرات سے معذرت

آج نیوز - ایف بی آر حکام کی جانب سے غلط اعدادو شمار پیش کرنے پر آئی ایم ایف نے پاکستان کے ساتھ اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ پروگرام کیلئے جائزہ مذاکرات سے معذرت کر لی ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے گزشتہ مالی سال ٹیکس وصولیوں کے پندرہ سو پچاس ارب روپے کے متنازعہ اعدادو جاری کئے۔ اس سے قبل فیڈرل بورڈ آف ریوینیو کی جانب سے محصولات کی وصولی ہدف سے زائد، پندرہ سو نوے ارب روپے ظاہر کی گئی تھی۔ جبکہ دوسری جانب اسٹیٹ بینک نے ٹیکس وصولیوں کے اعدادو شمار پندرہ سو اکتالیس ارب روپے جاری کئیے ہیں۔ جس کے مطابق ٹیکسوں کی وصولی اب بھی ظاہر کئے گئے اعدادو شمار سے نو ارب روپے کم ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک آئی ایم ایف کے ریویو مشن کی ملاقات کا کوئی شیڈول طے نہیں ہوسکا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.