3 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:18
سیف انڈر 16 فٹبال چیمپئین شپ: پاکستان، مالدیپ آج مدمقابل
آج نیوز - سیف انڈر سکسٹین فٹبال چیمپئین شپ میں آج پاکستان کا مقابلہ مالدیپ سے ہوگا۔ نیپال کے شہر کھٹمنڈو میں کھیلے جانے والے ایونٹ میں پاکستان نے اپنے ابتدائی میچ میں بھارت کو زیر کیا تھا۔ چھ ملکی ٹورنامنٹ میں قومی ٹیم اپنا دوسرا میچ مالدیپ کے خلاف کھیل رہی ہے۔ مالدیپ کو ہراکر گرین شرٹس سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرسکتی ہے۔ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل آٹھ اگست اور فائنل دس اگست کو ہوگا۔