3 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:50
پشاور،لیڈی ریڈنگ اسپتال کے ملازمین کا انتظامیہ کیخلاف احتجاج
جنگ نیوز -
پشاور…لیڈی ریڈنگ اسپتال کے درجہ چہارم ملازمین نے اپنے مطالبات کو تسلیم کروانے کیلئے احتجاجی ریلی نکالی جنھیں منتشر کرنے کے لیئے پولیس نے آنسوگیس اورلاٹھی چارج کا استعمال کیا۔لیڈی ریڈنگ اسپتال کے درجہ چہارم ملازمین ریٹائرڈ ملازمین کے بچوں کو ملازمت دینے ،انتقامی کارروائیاں بندکرنے اورسنیارٹی کی بنیاد پرتقرریاں کرنے کا مطالبہ کررہے تھے۔ مظاہرین نے احتجاج کے دوران صوبائی اسمبلی کے قریب روڈ بلاک کیا۔ جس پرپولیس نے انہیں منتشرکرنے لیئے آنسوگیس اورلاٹھی چارج کا استعمال کیا اورٹریفک کے لئے روڈ کھول دیا۔