3 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:1
کراچی اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی،308پوائنٹس کی کمی
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی میں جاری کشیدگی کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس میں 308 پوائنٹس کی کمی انڈیکس 12 ہزار پوائنٹس سے نیچے آگیا جو ڈھائی ماہ کی کم ترین سطح ہے۔شہری میں جاری کشیدہ صورتحال کے باعث آج کراچی اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی رہی۔کاروباری سرگرمیاں متاثر رہیں اور سرمایاکاروں نے شیئرزکی فروخت کو ترجیح دی۔ اسٹاک مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق مارکیٹ میں مندی کی وجہ ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا حالیہ بیان ہے۔کراچی میں پچھلے ایک ماہ میں 300 سے زائد افراد گولیوں کا نشانہ بن چکے ہیں جس سے تجارتی طبقے کے ساتھ ساتھ سرمایہ کار بھی خوف کا شکار ہیں۔