تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:1

پاک امریکا تعلقات کا مثبت تاثر ابھر نا چاہیے،وزیر اعظم گیلانی

جنگ نیوز -


اسلام آباد…وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاک امریکا تعلقات کا مثبت تاثر ابھر نا چاہیے۔ انہوں نے یہ بات امریکی نمائندہ خصوصی مارک گراسمین سے ملاقات میں کہی۔ پاکستان اور افغانستان کے لئے امریکی نمائندہ خصوصی مارک گراسمین نے کہا کہ سوویت یونین ختم ہونے پر پاکستان کو تنہاچھوڑدینا غلطی تھی جبکہ افغان مصالحتی عمل پاکستان کے بغیر ممکن نہیں مارک گراسمین نے اسلام آباد میں وزیراعظم گیلانی سے ملاقات کرکے دوطرفہ تعاون اور تعلقات کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا ، سرکاری طور پر جاری تفصیلات کے مطابق مارک گراسمین کے ہمراہ امریکی سفیر کیمرون منٹر، کابل میں امریکی سفیر رائن سی کروکر بھی تھے ، ملاقات میں وزیراعظم کی معاونت وزیرخارجہ حناربانی کھر اور وزیردفاع احمد مختار نے کی ، ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون کے امور پرزیرغور آئے، سرکاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ مارک گراسمین نے تسلیم کیا کہ افغانستان سے سوویت یونین کے انخلاء کے بعد پاکستان کو تنہا چھوڑ دینا غلطی تھا ، وزیراعظم کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا میں ایسے مثبت پیغامات آنے چاہیئں جس میں عسکریت پسندوں کو کسی طور جگہ نہ مل سکے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.