3 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:1
فرانس:منہاج ویلفیئر فاوٴنڈیشن کے زیر اہتمام فلاحی منصوبوں کا آغاز
جنگ نیوز -
پیرس…رضا چوہدری…ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاوٴنڈیشن یورپ حافظ محمد اقبال اعظم نے کہا ہے کہ آغوش کے زیراہتمام دوسرے مرحلہ میں لاوارث اورمستحق بچوں کی مکمل کفالت اورپرو رش کے کام کا آغاز ہوجائے گا، یہ بات انہوں نے فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام چلنے والے فلاحی کاموں،منصوبوں اور آغوش کے حوالہ سے منعقدہ ایک تقریب میں حاضرین کوآگاہی دیتے ہوئے بتائی۔ حافظ محمد اقبال اعظم نے فرانس کے علاوہ بھی دیگر ممالک ہالینڈ ، جرمنی وغیرہ میں بھی چیریٹی پروگراموں میں منہاج ویلفیئر فاونڈیشن کے منصوبوں اور آئندہ کے پرگرامز کی تفصیلات بیان کی اور حاضرین کو ویڈیو اور سی ڈی کے ذریعے تکمیل شدہ اور زیر تکمیل منصوبوں سے آگاہ کیا۔