3 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:1
کراچی:ایف سی کو پولیس کے اختیارات مل گئے، تعینات نہیں کیا گیا
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی میں امن و امان کی بحالی کے لئے رینجرز کے بعد فرنٹیر کانسٹیبلری کو بھی پولیس کے اختیارات تو مل گئے لیکن ایف سی کہیں دکھائی نہیں دے رہی۔ محکمہ داخلہ کے ذرائع کے مطابق ایف سی کی لگ بھگ ایک ہزار اہلکارروں پر مشتمل نفری گذشتہ ماہ سے کراچی پہنچ چکی ہے جسے فی الحال ہیڈ کوارٹر تک ہی محدود رکھا گیا ہے اور انہیں شہر میں تعینات کئے جانے کے لئے لائحہ عمل بھی ترتیب دے دیا گیا ہے۔ گذشتہ روز نوٹیفکیشن جاری کئے جانے کے بعد حکومت سندھ کی ہدایت پر شہر کے شورش زدہ علاقوں میں ایف سی کی تعیناتی شروع کردی جائے گی۔