3 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:8
تمباکو نوشی ، ذیابیطس اورموٹاپے سے انسانی دماغ سُکڑ جاتاہے،تحقیق
جنگ نیوز -
نیو یارک…فارن ڈیسک...تمباکو نوشی ، ذیابیطس اورموٹاپے سے انسانی دماغ سُکڑ جاتا ہے۔ایک امریکی اخبارکے مطابق اچھی طرز زندگی کے لیے ذہنی صلاحیتوں کا بہتر اورمحفوظ ہو نا ضروری ہے۔ایک نئے مطالعہ سے پتہ چلتا ہے کہ اگر آپ سگریٹ نوشی سے نہیں بچ رہے، آپ کا وزن کنٹرول میں نہیں، بلڈ شوگر اور بلڈ پریشر کنٹرول میں رکھنے میں بے بس ہیں تو ادھیڑ عمر میں ان خطرات کے عوامل سے آپ کا دماغ سکڑ جائے گا اوریاداشت میں کمی ہو جائے گی ۔ یونی ورسٹی آف کیلی فورنیا میں 1971سے شروع کی جانے والی اس تحقیق میں1352افراد کو شامل کیا گیا جن کی اوسط عمر54برس تھی۔اعداد و شمار کا جائزہ کے بعد محققین اس نتیجے پر پہنچے کہ سگریٹ نوشی،بلند فشار خون،ذیابیطس اور موٹاپادماغ کی ویسکولر تبدیلیوں کے لیے انتہائی خطرناک ہے۔ اس بیماری کا علاج ممکن نہیں۔لوگوں کو سگریٹ نوشی ترک،بلڈ پریشر کنٹرول،ذیابیطس سے بچاوٴ اور وزن کی کمی کی طرف جانا چاہیے۔جن کو یہ عارضے لاحق ہیں ان کاحال ایسے ہے جیسے وہ خالی الذہن ہیں۔