3 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:8
ڈائٹنگ سے دماغی خلیے خود کو کھانا شروع کردیتے ہیں، برطانوی تحقیق
جنگ نیوز -
لندن…فارن ڈیسک…...غذا سے پرہیز(ڈائٹنگ کا عمل) سے دماغی خلیے خود کو کھانا شروع کردیتے ہیں۔ برطانوی اخبار’ٹیلی گراف‘ کے مطابق سائنسدانوں کا دعوی ہے کہ ڈائٹرز اپنے وزن کو کم کرنے کے لیے بھوکا رہنا شروع کردیتے ہیں اور غذائیت سے پرہیز کر کے اپنے وزن میں کمی کرتے ہیں اس کی وجہ سے غذائیت کی کمی کو پورا کرنے کے لیے دماغ کے خلیات خود کو کھانا شروع کردیتے ہیں ، وہ مضبوطی سے زیادہ بھوک کے احساس کو ترجیح دیتے ہیں۔تحقیق کے مطابق جسم کے دوسرے حصوں کی طرح ، دماغ کے خلیات آخر کا ربھوک سے توانائی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے خود کو کھانے کے لئے شروع کردیتے ہیں۔ جسم سے یفیٹی ایسڈ پیدا ہوتا ہے جو د ماغ میں بھوک کے سگنل کا اشارہ کرتا ہے اور کھانے کا ہیجان پیدا کر دیتا ہے۔یہ تحقیق نیو یارک کی یش ہیوا یونی ورسٹی میں کی گئی ۔