3 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:8
برقی مقناطیسی اشیاء کے استعمال سے بچوں کو دمہ کا مرض لاحق ہوتا ہے، تحقیق
جنگ نیوز -
نیو یارک…فارن ڈیسک...برقی مقناطیسی اشیاء کے استعمال سے بچوں میں دمہ کا مرض لاحق ہوتا ہے،جو مائیں مائیکرو ویوز،ہیئر ڈرائیر یا دیگر برقی مقناطیسی اشیاء استعما ل کرتی ہیں ان کے ہاں پیدا ہونے والے بچوں میں دمے کا شکار ہونے کے تین گنا زیادہ امکانات ہوتے ہیں ۔امریکی جریدے’ٹائم‘ میں شائع تحقیق کے مطابق برقی مقناطیسی اشیاء کے استعمال سے صحت کے کئی مسائل پیدا ہو رہے ہیں جن میں کینسر ، مدافعتی نظام اور تولیدی پیچیدگیاں سمیت صحت کے مسائل کی ایک بڑی تعداد شامل ہے اور اب تازہ ترین تحقیق نے اس فہرست میں بچوں کے دمہ کو بھی شامل کردیا ہے جو کہ تشویش ناک امر ہے۔اس نوعیت کے پہلے مطالعہ میں سائنسدانوں نے حاملہ عورتوں پر مقناطیسی آلات سے مانیٹرنگ کی اور اس سطح کا تعین کیا کہ بچوں میں دمہ کا خطرہ ان کے ساتھ منسلک تو نہیں۔ انہوں نے محسوس کیا ہے کہ مقناطیسی اثرات (EMF) کے خطرات سب سے زیادہ انخواتین کے ہاں پیدا ہونے والے بچوں میں تھے جو مائیکرو ویوز ،ہیئر ڈارئر اور پاور لائنز استعمال کرتی ہیں۔ ایسی ماوٴں کے بچوں میں دمہ کی شرح ان ماوٴں سے تین گنا زیادہ شرح تھی جو برقی مقناطیسی اشیاء استعمال نہیں کرتی۔