تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:19

مصر،حسنی مبارک کی اسٹریچر پر قاہرہ کی عدالت میں پیشی

جنگ نیوز -


قاہرہ...قاہرہ کی عدالت میں سابق صدر حسنی مبارک اور ان کے اتحادیوں کے خلاف مقدمہ کی سماعت کے موقع پر عدالت کے باہرسابق صدر کے حامیوں اورمخالفین میں جھڑپیں بھی ہوئیں۔مصرمیں تیس سال سے اقتدارپر قابض صدر حسنی مبارک کے خلاف فروری میں تحریک چلا کر عہدہ چھوڑنے پر مجبور کردیاتھا، جس کے بعد طبیعت خراب ہونے پر صدر کو اپریل میں سیاحتی مقام شرم الشیخ منتقل کرکے نظر بند کردیاگیا تھا،، خصوصی طیارے میں آج سابق صدر کو اسٹریچر پر عدالت لایا گیا۔ اس موقع پر حسنی مبارک کے بیٹے جمال الدین اور علاء الدین بھی کورٹ میں پیش ہوئے۔ سابق وزیر داخلہ حبیب ابراییم العادلی اور چھے نائب وزراء کی عدالت میں سماعت جاری ہے۔کرمنل کورٹ کے جج کا کہنا تھا کہ عدالتی کارروائی کو مصری ٹی وی پر براہ راست دکھایا جارہاہے۔کارروائی میں رخنہ ڈالنے والے کو باہر نکال دیاجائیگا۔اس موقع پر جمع مخالفین اور حامیوں میں بھی جھڑپوں سے کئی افراد زخمی ہوئے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.