تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:19

گزشتہ مالی سال 263 ارب روپے کے زرعی قرضے جاری کئے گئے

جنگ نیوز -


کراچی...گزشتہ مالی سال کے دوران بینکوں نے 263 ارب روپے کے زرعی قرضے جاری کئے جس کا 85 فی صد صوبہ پنجاب کے کسانوں کو فراہم کیا گیا۔ اسٹیٹ بینک کے جاری اعدادوشمارکے مطابق زرعی قرضوں کے لحاظ سے صوبہ پنجاب بینکوں کی اولین ترجیح ہے اور مالی سال 2010 اور 11کے دوران صوبے کے کسانوں کو 224 ارب روپے کے زرعی قرضے جاری کیئے جبکہ اسٹیٹ بینک نے 210 ارب روپے کا ہدف مقرر کیا تھا۔ اس طرح بینکوں نے صوبہ پنجاب میں ہدف سے 13 ارب 85 کروڑ روپے زائد قرض جاری کیا۔ دوسری طرف صوبہ سندھ کے کسانوں کو بینکوں نے 30 ارب 50 کروڑ روپے قرض دیا جو کہ ہدف سے 7 ارب 29 کروڑ روپے کم ہے اسی طرح خیبر پختون خوا میں 7 ارب 3 کروڑ روپے کے قرض دیئے گئے جو کہ ہدف سے 9 ارب 16 کروڑ روپے کم ہے۔ بلوچستان کو 24 کروڑ روپے زرعی قرض دیا گیا جو کہ ہدف سے 3 ارب 80 کروڑ روپے کم ہے۔ اسی طرح آزاد کشمیر میں 54 کروڑ 57 لاکھ روپے اور گلگت بلتستان کو 24 کروڑ13 لاکھ روپے کا زرعی قرض دیا گیا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.