3 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:19
سڈنی:لڑکی کے گلے پر بم باندھ کرتاوان کا مطالبہ
جنگ نیوز -
سڈنی...آسڑیلیا میں کئی ملین مالیت ڈالر کے گھر کے باہر ایک لڑکی کو پکڑا گیاہے،جس کے گلے میں بم باندھا گیاتھا۔ غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں اٹھارہ سال کی لڑکی کو یرغمال بناکراس کی گردن میں بم باندھ دیا گیا۔پولیس اس بم کو ناکارہ بنانے کی کوشش کررہے ہیں، پولیس کا خیال ہے کہ لڑکی کے جسم پر تاوان کی پرچی لگی ہوئی ہے، ابھی تک یہ واضح نہیں ہوا کہ بم اور پرچی اس کے گلے میں کس نے باندھی۔ پولیس کاکہناہے کہ اس طرح کا،کالر بم Collar Bombانہوں نے آسٹریلیا میں پہلی بار دیکھا ہے۔