3 اگست 2011
وقت اشاعت: 13:14
اٹلی کی اسمبلی میں برقع پر پا بندی کا بِل پیش
جنگ نیوز -
روم…این جی ٹی...بیلجیم ، فرانس کے بعد اٹلی میں برقع اور حجا ب پر پا بندی لگا ئے جا نے پر غو ر کیا جا رہاہے ۔ اٹلی کی اسمبلی میں برقع پر پابندی کا بل پیش کر دیا گیا ہے جس پر جلد ہی بحث شر وع کی جائے گی ۔ بل کیمنظوری کے بعد اٹلی میں چہرے اور سر کے با لوں کا ڈھانپنا غیر قانونی ہو جا ئے گا جس کی خلا ف ورزی پر ایک سو پچا س سے تین سو یو رو تک جر ما نہ عائد کیا جائے گا۔ بل کے مطا بق کسی خا تو ن کو زبر دستی برقع اور نقاب پہنے پر زور دینا بھی سنگین جر م ہوگا جس پر تیس ہزار یورو جر ما نہ اور ایک سال قید کی سز ا دی جا ئے گی ۔واضح رہے کہ اسلا م اٹلی کا دوسرا بڑ ا مذہب ہے جہاں دس لا کھ سے زائد مسلم آبا دی مو جو د ہے تاہم خواتین کی نہایت کم تعداد بر قع یا حجا ب کااستعما ل کر تی ہے ۔