3 اگست 2011
وقت اشاعت: 13:14
یوکرین میں قائم کر دہ منفرد ویڈیو کارڈ میوزیم ۔
جنگ نیوز -
خارکو...یو کرین کے شہر Kharkovمیں ایک ایسا منفردمیوزیم قائم کیا گیا جس میں فن پاروں اور نادر نوادرات کے بجائے ویڈیو گرافک کارڈز رکھے گئے ہیں۔اس میوزیم میں 200سے زائد مختلف اقسام کے ویڈیو گرافک کارڈز موجود ہیں جنھیں دنیا بھر سے مختلف افراد نے یہاں لا کر بطورِ عطیہ جمع کر وایا ہے ۔ اس انوکھے میوزیم میں ویڈیو گرافکس کا رڈز میں دو دہائیوں قبل بننے والے Mega byte 2 ویڈیو کارڈ سے لے کر مو جودہ دور کے جدید ترین ویڈیو کارڈ زبھی مو جود ہیں۔اس انوکھے میوزیم کا افتتاح مارچ میں کیا گیا تھا جہاں اب تک ہزاروں افراد اس انوکھے میوزیم میں ویڈیو گرافکس کا رڈز کو دیکھ کر محظوظ ہو چکے ہیں۔