3 اگست 2011
وقت اشاعت: 13:14
حکومت نے پی سی او ججز فیصلے پر عمل نہیں کیا
جنگ نیوز -
اسلام آباد..سپریم کورٹ نے پی سی او ججز کیس میں اپنے فیصلے پر عمل نہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے اسکی سماعت 5 اگست کو فکس کردی ہے ، عدالت نے اٹارنی جنرل اور سیکریٹری قانون کو نوٹس بھی جاری کردئے ہیں سپریم کورٹ نے 18 مئی کے فیصلہ میں قرار دیا تھا کہ ہائی کورٹس کے سات پی سی او ججز کبھی جج رہے ہی نہیں ، اس پر عمل کیلئے حکومت نے یقین دہانی کرانے کے باوجود پی سی او ججز کو ڈی نوٹی فائی نہیں کیا ، جسٹس امیرہانی مسلم نے گزشتہ ماہ اس معاملے کی اپنے چیمبر میں سماعت کی تھی ، اس کے بعد اب اس معاملے کو 5اگست کو چیف جسٹس افتخارچودھری کی سربراہی میں قائم بنچ کے سامنے سماعت کیلئے فکس بھی کردیا گیا ہے۔