3 اگست 2011
وقت اشاعت: 13:14
گرمی کے ستائے روسی ماسکو کی سڑکوں پر واٹر فائٹ کرنے نکل آئے
جنگ نیوز -
ماسکو…این جی ٹی...روس میں گذشتہ روز درجہِ حرارت 100سال کی بلند ترین سطح پر کیا پہنچا کہ گرمی کے ستائے روسی شہری سڑکوں پر پانی کا کھیل کھیلنے نکل آئے۔دارالحکومت ماسکو کے مشہور نمائشی مرکز کے نزدیک فوارے کے قریب سینکڑوں نوجوانوں نے 30ڈگری سینٹی گریڈ درجہِ حرارت کا اثر کم کرنے کے لیے واٹر فائٹ کا آغاز کردیا۔اس واٹر فائٹ کے دوران کہیں ان نوجوانوں کے ہاتھوں میں واٹر گنیں نظر آئیں تو کہیں یہ ایک دوسرے پر بالٹیاں بھر کر انڈیلتے دکھائی دیے۔