تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 اگست 2011
وقت اشاعت: 13:36

ماہ رمضان میں القدس کانفرنس کا انعقادکیا جائے گا،فلسطین فاؤنڈیشن

جنگ نیوز -
کراچی...فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان ماہ رمضان المبارک میں القدس کانفرنس بعنوان”دفاع فلسطین ہی دفاع پاکستان ہے“ کا انعقاد کرے گی،ان خیالات کا اظہار فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سرپرست رہنماؤں مظفر احمد ہاشمی (جماعت اسلامی)،علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی(جمعیت علماء پاکستان)اور علامہ آفتاب حیدر جعفری (جعفریہ الائنس پاکستان)نے اپنے مشترکہ اجلاس میں کیا۔مرکزی سرپرست کمیٹی کا اجلاس فاؤنڈیشن کے مرکزی دفتر میں منعقد ہوا جس میں رہنماؤں نے ماہ رمضان المبارک میں فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور پروگرامات کو حتمی شکل دی،رہنماؤں نے مشترکہ اظہار خیال کرتے ہوئے فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے ماہ رمضان المبارک کو بہترین وسیلہ قرار دیتے ہوئے دنیا بھر کے باضمیر افراد سے اپیل کی فلسطینی عوام پر ڈھائے جانے والے انسانیت سوز صہیونی مظالم کے خلاف عملی اقدامات کئے جائیں اور ہر سطح کے فورم پر یکجہتی فلسطین کو اولین ترجیح اور غاصب صہیونی ریاست اسرائیل سے نفرت اور بیزاری کا اظہار کیا جائے،ان کانفرنس سے برطانوی رکن پارلیمنٹ جارج گیلوے ،القدس انسٹیٹیوٹ بیروت کے صدر ابو سعود المحفوظ سمیت دیگر عالمی رہنما ویڈیو کانفرنس خطاب کریں گے۔رہنماؤں نے تمام مذہبی و سیاسی جماعتوں کے قائدین سے اپیل کی کہ ماہ رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو ”یوم القدس“منائیں اور فلسطین کے عوام اور قبلہ اول سے اپنی یکجہتی کا ثبوت دیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.