3 اگست 2011
وقت اشاعت: 13:35
اقوامِ متحدہ کی خواتین کے لیے کوششیں قابلِ قدر ہیں،فہمیدہ
اے آر وائی - اسلام آباد : اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ اقوام متحدہ کی خواتین کے حقوق کے حوالے سے کی جانے والی کوششیں قابل قدر ہیں۔
اسلام آباد میں اقوام متحدہ کی ورلڈ ویمن پروگرس رپورٹ دو ہزار گیارہ ، بارہ کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ جمہوری حکومت بے نظیر کی سیاسی بصیرت کے مطابق زندگی کے تمام صوبوں میں خواتین کو مساوی حقوق دئیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مخصوص سوچ کی تبدیلی کے بغیر ترقی اور تبدیلی ممکن نہیں اور نیشنل کمیشن آف سٹیٹس آف ویمن خواتین کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔اس موقع پر وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اپنے ریکارڈ شدہ پیغام میں کہا پاکستان اقوام متحدہ کے ساتھ ملکر خواتین کو بااختیار بنانے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔تقریب سے دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے خواتین کے لیے انصاف اور مساوات پر زور دیا۔