تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 اگست 2011
وقت اشاعت: 13:36

دورہ مصرکی تیاری کیلئے جونیئرہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ لاہور میں ختم

جنگ نیوز -


لاہور...دورہ مصرکی تیاری کے لئے پاکستان جونیئرہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ لاہور میں ختم ہو گیا ہے، ٹیم جمعرات کی علی الصبح قاہرہ روانہ ہو گی۔ جونیئر ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں شکست کے بعدپاکستان ہاکی فیڈریشن نے کھلاڑیوں کو ایکسپوژر دینے کے لئے بین الاقوامی سیریز اورٹورنامنٹس شرکت کا فیصلہ کیا اورمصرکے خلاف سیریز بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ کھلاڑیوں نے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں دوسیشن میں بھرپورٹریننگ کی ہے۔لاہورکے سخت ترین موسم میں کھلاڑیوں کی فٹنس برقرار رکھنا ایک مشکل کام تھا لیکن ٹیم ڈاکٹرخاصے مطمئن ہیں۔ ان کا کہنا ہے لاہور کے مقابلے میں مصرکا موسم کھلاڑیوں کے لئے خوشگوارہو گا۔ کوچز نے کیمپ میں پینلٹی کارنر کے دفاع اوراٹیک پرخاصا کام کیا ہے۔ چیف کوچ رانا مجاہد نے اس تاثر کو غلط قرار دیا ہے کہ ہار کے خوف سے سینئر ٹیم میں کھیلنے والوں کو جونیئر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔چیف کوچ و منیجرپاکستان جونیئر ہاکی ٹیم قاہرہ میں مصر کی سینئر ٹیم کے خلاف پانچ میچز 6 ، سات ، نو دس اوربارہ اگست کو میچز کھیلے گی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.