3 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:7
ائیر بلیو طیارہ حادثہ کی تحقیقاتی رپورٹ وزیر اعظم کو پیش
جنگ نیوز -
اسلام آباد… وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کو ائیربلیوطیارہ حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ پیش کردی گئی، جنہوں نے یہ رپورٹ جہاز اور اس کا ڈیزائن بنانے والے ممالک کو بھجوانے کی منظوری بھی دے دی ہے،سیفٹی انویسٹی گیشن بورڈ کی جانب سے وزیراعظم کو اسلام آباد میں مارگلہ کی پہاڑیوں پر پیش آنے والے ائیر بلیو حادثے کے تمام پہلوٴوں پر بریفنگ دی گئی۔وزیراعظم نے ائیر بلیو طیارہ کی تحقیقاتی رپورٹ جہاز اور اس کا ڈیزائن بنانے والے ممالک کو بھجوانے کی منظوری بھی دی جو عالمی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے قواعد و ضوابط کے تحت ضروری ہے۔ ترجمان وزیراعظم ہاوٴس کے مطابق ان ممالک کی رپورٹ پر رائے 60دن میں موصول ہوجائے گی تاہم وزیراعظم نے حکام کو اس کا انتظار کرنے کے بجائے رپورٹ میں تجویز کی گئی ائیر سیفٹی ہدایات فوری طور پر جاری کرنے کا کہا ہے۔ وزیراعظم نے متعلقہ ائیر لائن اور حکام کو ہدایت کی کہ حادثے کے متاثرہ خاندانوں کو معاوضے کی ادائیگی میں تاخیر نہ کی جائے اور ادائیگی کا طریقہ کار آسان بنایا جائے۔