تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:7

سیکورٹی اداروں کو فری ہینڈ دئیے بغیر شر پسندعناصر کی سر کوبی ممکن نہیں،اے این پی

جنگ نیوز -
کراچی…عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سید نے کہا ہے کہ غیر ملکی عناصر کی مسلسل مداخلت سے کراچی میں امن کے قیام میں مشکلات درپیش ہیں۔کراچی سے جاری ایک بیان میں شاہی سید نے کہا کے سیکورٹی اداروں کو فری ہینڈ دئیے بغیر شر پسندعناصر کی سر کوبی ممکن نہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کو موجودہ حالات میں سیکورٹی اداروں کی جانب سے ٹارگڈ آپریشن میں تعاون کرنا چاہیے۔ عوامی نیشنل پارٹی علی اعلان کہتی ہے کہ اس کے نزدیک عوام کی جان و مال کے تحفظ سے زیادہ کوئی اہم نہیں۔اے این پی کے صوبائی صدر نے کہا کہ کراچی کی بدامنی کے معاملات میں بیرونی عناصر کی مداخلت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ایسے دہشت گردوں کو حکومت گرفتار کرچکی ہے جو اپنے بیرون ملک نیٹ ورک سے ملک توڑنے کی سازشیں کر رہے ہیں۔انھوں نے تمام سیاسی جماعتوں سے اپیل کی کہ سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر ایک نکاتی امن ایجنڈے پر سیکورٹی اداروں کو مکمل اختیارات دئیے جانے کے اعلان پر عوام سے بھی تعاون کی اپیل کریں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.