3 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:7
کل سے بالائی علاقوں میں مون سون کا نیا سلسلہ شروع ہوگا،محکمہ موسمیات
جنگ نیوز -
اسلام آباد…شدید گرمی اور حبس سے بے حال لوگوں کے لئے خوشی کی خبر یہ ہے کہ محکمہ موسمیات نے کل جمعرات سے بالائی علاقوں میں مون سون بارشوں کا پانچواں سلسلہ شروع ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مون سو ن کی ہوائیں کل سے بالائی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیں گی۔ جس کے باعث راول پنڈی ،اسلام آباد ، لاہور ،گوجرانوالہ ، سرگودھا ،فیصل آباد ،پشاور ،کوہاٹ ،ہزارا ،مالاکنڈ ڈویڑن اور کشمیر میں بارشوں کا یہ سلسلہ جمعرات سے ہفتے کے روز تک جاری رہے گا۔ جب کہ ہفتے سے منگل تک صوبہ پنجاب ،خیبر پختوانخوا اور کشمیر میں مون سون کی بارشیں متوقع ہیں۔اس دوران بعض مقامات پر موسلادھاربارشوں کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے۔بارشوں کے اس سلسلے سے حبس اورگرمی کی شدت میں کمی کاامکان ہے۔ محکمہ موسمیات کیمطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دالبدین 46ڈگری سنٹی گریڈ کیساتھ گرم ترین مقام رہا، جبکہ لاہوراورپشاور کادرجہ حرارت 39 ،کوئٹہ ،مظفرآباد38 اوراسلام آبادکا37ڈگری سنٹی گریڈرہا۔ گوئی کی ہے۔اس دوران ملک کے مختلف علاقوں میں سات روز تک وقفے وقفے سے بارشیں ہونے کا امکان ہے ۔دریں اثناء لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش سے شدید گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہو گیا ہے ،لاہور میں دوسرے روزے پر گرمی اور حبس میں اضافہ ہو گیا تھا تاہم دوپہر کو جیل روڈ،گڑھی شاہو،لکشمی چوک،ڈیوس روڈ اور مال روڈ سمیت بعض علاقوں میں بارش سے موسم سہانا ہو گیا تاہم بعض مقامات پر پانی کھڑا ہونے سے ٹریفک بلاک ہو گئی،محکمہ موسمیات کے مطابق مون سو ن ہوائیں کل سے بالائی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیں گی جس کے باعث راول پنڈی ،اسلام آباد ، لاہور ،گوجرانوالہ ، سرگودھا ،فیصل آباد ،پشاور ،کوہاٹ ،ہزارہ ،مالاکنڈ ڈویڑن اورکشمیر میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہو جائے گا جو تین روز تک جاری رہے گا۔