تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:7

پاکستان سے تعمیری اور دوستانہ تعلقات کو بڑھانا چاہتے ہیں،ایس ایم کرشنا

جنگ نیوز -


نئی دہلی…بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کے ساتھ اعتماد کے فقدان کو کم کرکے دوستانہ اور تعمیری انداز میں تعلقات کو آگے بڑھانا چاہتا ہے۔بھارتی وزیر خارجہ نے یہ بات لوک سبھا کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے ایوان کو پاکستان کی وزیرخارجہ حنا ربانی کھر کے حالیہ دورہ بھار ت کے دوران ہونے والے مذاکرات کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔ ایس ایم کرشنا کا کہنا تھا کہ حنا ربانی کھر سے بات چیت کے دوران اس بات کا عزم ظاہر کیاگیا ہے کہ دونوں ملک اپنے تمام تر تنازعات تعمیری مذاکرات اور اچھے ہمسایوں کی طرح باہمی تعاون سے حل کریں گے۔ ایسا ماحول بنایا جائے گا جو دہشت گردی اور تشدد سے پاک ہوجو علاقائی ترقی اور استحکام کیلئے ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پر زور دیا گیا ہے کہ وہ بھارت کے خلاف جہادی سرگرمیوں میں ملوث رہنماوٴں کے خلاف بھی ٹھوس اقدامات کرے۔ پاکستان سے ممبی حملوں سے متعلق تحقیقات میں تعاون کی بھی درخواست کی گئی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.