4 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:38
رینجرز کی تعیناتی کے باوجود کراچی کے کئی علاقوں میں کشیدگی برقرار
جنگ نیوز -
رینجرز کی تعیناتی کے باوجود کراچی کے کئی علاقوں میں کشیدگی برقرار
کراچی…رینجرز کی تعیناتی کے باوجود کراچی کے کئی علاقوں میں کشیدگی برقرار ہے کراچی میں گذشتہ روز پرتشدد واقعات میں مزید 6 افراد ہلاک کر دیئے گئے تھے۔ رینجرز کی تعیناتی کے باوجود سرجانی ٹاوٴن، لانڈھی ، میٹرو وِل ، اورنگی ٹاوٴن ، کٹی پہاڑی ، گلفام آباد اور بخاری کالونی میں صورتحال بدستور کشیدہ ہے۔ رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری نے اورنگی ٹاوٴن کے مختلف علاقوں کا محاصرہ کر کے گھر گھر تلاشی کے دوران 9 افراد کو حراست میں لے لیا۔ ان کے قبضے سے ایم فور رائفل ، ٹرپل ٹو رائفل اور 12 بور کی رائفل سمیت 40 ہتھیار برآمد کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ رینجرز کی جانب سے متاثرہ علاقوں کی فضائی نگرانی بھی کی گئی۔