4 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:38
شام : تراویح کے بعد مظاہرے ،فائرنگ سے چارشہری ہلاک ، متعدد زخمی
جنگ نیوز -
شام : تراویح کے بعد مظاہرے ،فائرنگ سے چارشہری ہلاک ، متعدد زخمی
دمشق…شام کے مختلف شہروں میں حکومتی فورسز نے نماز تراویح کے بعد مظاہرے کرنے والوں پر فائرنگ کرکے چارشہریوں کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کردیا۔شام میں حکومت مخالف مظاہرین نے پیر کو سماجی تعلقات کی ویب سائٹ پر اعلان کیا تھا کہ وہ رمضان میں روزآنہ تراویح کے بعد مظاہرے کریں گے گذشتہ رات بھی تراویح کے بعد دمشق ، درعا اور پالمیرا میں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے۔ شامی فورسز نے مظاہرین پر اندھا دھند فائرنگ کی جس سے چار افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ شام میں پندرہ مارچ سے اب تک سولہ سو سے زائد شہری ہلاک ہوچکے ہیں۔ شام کی صورت حال پر غور کے لئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور شہریوں کے خلاف طاقت کے استعمال کی سخت مذمت کی گئی۔