4 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:38
ٹنڈو الہیار:اینٹوں کے بھٹے پر جبری مشقت پر مجبور34 افراد بازیاب
جنگ نیوز -
ٹنڈو الہیار:اینٹوں کے بھٹے پر جبری مشقت پر مجبور34 افراد بازیاب
ٹنڈو الہیار…ٹنڈو الہیار کے علاقے نصر پور میں پولیس نے عدالتی حکم پر کارروائی کرتے ہوئے اینٹوں کے بھٹے پر جبری مشقت پر مجبور خواتین اور بچوں سمیت 34 افراد بازیاب کرلئے۔پولیس کے مطابق سیشن کورٹ نمبر 5 حیدرآباد کے حکم پر ٹنڈو الہ یار کے علاقے نصر پور میں چھاپہ مارا گیا جہاں جبری مشقت پر مجبور دس بچوں اور تیرہ خواتین سمیت 34 افراد کو بازیاب کرالیا گیا۔بازیاب افراد کا کہنا ہے کہ انہیں بھٹہ مالک نے گزشتہ ایک سال سے بھٹے پر قید کیا ہوا تھا اور صرف سو روپے ماہانہ اجرت دیتا تھا۔جبکہ اجرت مانگنے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا تھا۔جس پر انہوں نے اپنے واقف کار کے ذریعے عدالت تک درخواست پہنچائی ۔پولیس کے کے مطابق بازیاب افراد کو آج سیشن کورٹ حیدرآباد نمبر5میں پیش کیاجائیگا۔