4 اگست 2011
وقت اشاعت: 5:44
افغانستان،قندوز میں دھماکا، انٹیلی جنس سربراہ ہلاک
جنگ نیوز -
کابل…افغانستان کے شمالی صوبے قندوز میں کار بم دھماکے سے افغانستان انٹیلی جنس کے سربراہ ہلاک اور 3 شہری زخمی ہوگئے۔ قندوز پولیس چیف کے ترجمان سید سرور حسینی کے مطابق ایک بار پھر ملک کے ایک اعلیٰ عہدیدار کو ٹارگٹ کیا گیا ہے۔قندوز میں نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکورٹی کے سربراہ پائندہ خان کی کار میں بم نصب کیاگیاتھا۔ دھماکے میں پائندہ خان ہلاک ہوگئے جبکہ تین شہری زخمی ہوئے۔