4 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:48
انڈونیشیا میں آسٹریلوی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ،10افراد ہلاک
جنگ نیوز -
جکارتا…انڈونیشیا میں لاپتہ ہونے والا آسڑیلوی ہیلی کاپٹر شمالی جزیرے میں گر کرتباہ ہوگیا ، حادثہ میں عملے کے ارکان سمیت 10 افراد ہلاک ہوگئے۔ ائیر پورٹ ترجمان کے مطابق سلاویسی جزیرے سے ہیلی کاپٹر کے ٹیک آف ہونے کے چند منٹ بعد ہی رابطہ ختم ہوگیا تھا۔ہلاک ہونے والوں میں 2 آسٹریلوی ، 2 جنوبی افریقی اور 6 انڈونیشی باشندے تھے ، 9 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ ایک شدید زخمی بعد میں دم توڑ گیا۔سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم کے مطابق ہیلی کاپٹرکا ملبہ مل گیا ہے اور تمام لاشیں Manado منتقل کردی گئی ہیں۔