تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:9

انڈونیشیا: لاپتہ ہیلی کاپٹر کا ملبہ مل گیا، تمام 10 مسافر ہلاک

آج نیوز - انڈونیشیا میں گزشتہ روز سے لاپتہ ہیلی کاپٹر کا ملبہ مل گیا۔ حکام نے تمام دس مسافروں کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔ انڈونیشیا کی وزارت ٹرانسپورٹ کے مطابق ہیلی کاپٹر میں کان کنی کرنے والی کمپنی نیو کریسٹ کا عملہ اور ٹھیکیدار سوار تھے۔ گزشتہ روز پاکستانی وقت کے مطابق تقریبا ساڑھے گیارہ بجے ہیلی کاپٹر کا کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔ ایک افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ عین اْس وقت دھماکے کی آواز سنائی دی تھی۔ ہیلی کاپٹر کا ملبہ دارالحکومت جکارتہ سے بائیس سو کلومیٹر شمال مشرق میں ساحلی شہر بٹنگ سے مل گیا ہے۔ ملبے سے صرف ایک شخص زخمی حالت میں ملا تھا جو بعد میں چل بسا جب کہ نو افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے تھے۔ مرنے والوں میں چار غیر ملکی بھی شامل ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.