تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:0

رواں سیزن عالمی سطح پر چاول کی ریکارڈ پیداوار متوقع

آج نیوز - رواں سیزن عالمی سطح پر چاول کی ریکارڈ پیداوار متوقع ہے۔ اقوام متحدہ کی فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائیزیشن کے مطابق اپریل کے مہینے کی چاول کی پیداوار پندرہ لاکھ ٹن کمی سے اکہتر کروڑ تراسی لاکھ ٹن رہے گی۔ تاہم اس کے باوجود رواں سال چاول کی مجموعی عالمی پیداوار گزشتہ سال سے ڈھائی فیصد ذائد اور تاریخ کی ریکارڈ سطح پر رہے گی۔ رپورٹ کے مطابق رواں سیزن چاول کا زیر کاشت رقبہ ڈیڑھ فیصد بڑھا کر سولہ کروڑ سینتالیس لاکھ ہیکٹرز کر دیا گیا ہے۔ جس کی وجہ سے پیداوار میں اضافے کی توقع ہے۔ ساتھ ہی رواں سیزن فی ہیکٹر پیداوار تقریبا ایک فیصد بڑھ کر چار اعشاریہ تین سات ٹن رہے گی۔ رپورٹ کے مطابق موافق موسم اور مون سون بارشوں کی وجہ سے چاول کا پیداواری ہدف حاصل کر لیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.