4 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:44
انٹربینک میں روپے کی قدر میں اٹھائیس پیسے اضافہ
آج نیوز - انٹربینک میں روپے کی قدر میں اٹھائیس پیسے اضافے سے ڈالر چھیاسی روپے اٹھائیس پیسے تک گر گیا۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق ٹریڈنگ کے دوران سرمایہ کاروں کی جانب سے فروخت کے باعث روپے کی قدر میں اٹھائیس پیسے اضافہ دیکھا گیا۔ جس سے ڈالر چھیاسی روپے اٹھائیس پیسے تک گر گیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر اور ترسیلات میں اضافے کے باعث روپے کی قدر میں بہتری دیکھی جا رہی ہے۔ ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر دس پیسے کمی سے چھیاسی روپے بیس پیسے میں فروخت ہو رہا ہے، یورو ایک سو تیئیس روپے پچاس پیسے اور برطانوی پاؤنڈ ایک سو اکتالیس روپے پچاس پیسے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔