تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:48

پشاور اور نواحی علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا

جنگ نیوز -
پشاور…پشاور اور اس کے نواحی علاقوں میں موسلا دھار بارش نے موسم کو خوش گوار بنا دیا۔ جس سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور شدید گرمی کے مارے ہوئے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے۔ پشاور اور اس کے نواحی علاقوں میں صبح سے مطلع ابر آلود رہا۔ جس کے بعد بوندا باندی اور پھر موسلادھار بارش ہوئی۔ بارش سے موسم خوش گوار ہوگیا جبکہ لوڈشیڈنگ کے ستائے اور گرمی سے پریشان شہریوں کے چہرے کھل اٹھے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور اور اس کے نواحی علاقوں میں آیندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی بارش متوقع ہے۔ جس سے گرمی کی شدت میں کمی واقع ہوگی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج پشاور میں کم سے کم درجہ حرارت 29.4ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.