4 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:48
پاکستان خاص طور پر بلوچستان ہمارے لئے اہمیت کا حامل ہے،کیمرون منٹر
جنگ نیوز -
کوئٹہ…پاکستان میں امریکی سفیر کیمرون منٹر نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان میں جموریت کی مضبوطی کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔یہ بات انہوں نے کوئٹہ میں بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر بلوچستان اسمبلی محمد اسلم بھوتانی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور خاص طور پر بلوچستان ہمارے لئے اہمیت کا حامل ہے۔پاکستان کو جب بھی ہماری ضرورت ہوگی ہم مددکیلئے موجود ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے بلوچستان کی عوام سے ہمیشہ محبت ملی ہے یہاں کے لوگ مہمان نواز ہیں انہوں نے کہا کہ امریکہ بلوچستان میں پانی توانائی کے منصوبوں پرمعاونت کرے گااس قبل پاکستان میں تعینات امریکی سفیر کیمرون منٹر نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی محمد اسلم بھوتانی سے بلوچستان اسمبلی میں ملاقات کی،ملاقات میں باہمی امور پر تبادلہ خیال کے ساتھ ساتھ بلوچستان میں جاری منصوبوں کے حوالے سے بات چیت کی۔اس موقع پراسپیکر بلوچستان اسمبلی محمد اسلم بھوتانی نے کہا کہ امریکی سفیر کے دورہ کوئٹہ سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ امریکہ جمہوریت کے فروغ کا خواہاں ہے۔