تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:48

ٹرینوں کی آمدورفت میں 6سے 8گھنٹوں کی تاخیر

جنگ نیوز -


لاہور…مسافر ٹرینوں کا ٹائم ٹیبل درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے۔ مال گاڑیوں کی بندش کے بعد برانچ لائنوں پر چلنے والی ٹرینیں بند ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس صورت حال نے مسافروں کو پریشان کر کے رکھ دیا ہے۔ کوئٹہ، پشاور اور کراچی سے لاہور آنے والی درجنوں ٹرینیں اپنے مقرررہ وقت سے دو سے دس گھنٹے تاخیر سے پہنچ رہی ہیں۔ لاہور سے چھوٹے شہروں کو جانے والی پانچ اہم ٹرینیں انجن نہ ہونے کے باعث لاہور ریلوے اسٹیشن پر کھڑی ہیں۔ ریلوے ذرائع کے مطابق کراچی سے لاہور آنے والی عوام ایکسپریس صبح آٹھ بجے لاہور پہنچنا تھی جو تقریبا سات گھنٹے کی تاخیر سے لاہورپہنچے گی۔ جعفر ایکسپریس چھ گھنٹے، علامہ اقبال آٹھ گھنٹے، قراقرم چار گھنٹے اورکراچی ایکسپریس چھ گھنٹے لیٹ ہیں۔ جنرل مینجر ریلوے انجم پرویز کے مطابق ٹرینوں کی آمدورفت میں تاخیر کی وجہ ریلوے کے پرانے انجن اور انجنوں کی کمی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.