تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:48

کراچی:بغدادی میں 5منزلہ عمارت زمیں بوس ہوگئی،ہلاکتوں کا خدشہ

جنگ نیوز -


کراچی…افضل ندیم ڈوگر…کراچی کے علاقے لیاری میں واقع بغدادی میں ایک کثیر المنزلہ عمارت گرگئی جس کے نتیجے میں متعدد افراد ملبے تلے دب گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق موسیٰ لین میں کوثر مسجد کے قریب گلی نمبر 6میں واقع ایک انتہائی پرانی 5منزلہ عمارت گر گئی جس کا گراوٴنڈ فلور باقی ہے اور تمام فلور زمیں بوس ہوچکے ہیں اور متعدد افراد ملبے تلے دب گئے ہیں جس کے پیش نظر ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ پولیس نے علاقے کو سیل کر دیا ہے اور صرف امدادی کارکنوں کو متاثرہ بلڈنگ تک رسائی دی جارہی ہے۔ علاقے کے لوگ اپنی مدد آپ کے تحت کارروائیاں کر رہے ہیں ، ایدھی اور چھیپا ایمبولنس موقع پر پہنچ گئی ہیں جہاں سے زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ سول اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.