4 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:48
کراچی میں5منزلہ عمارت گرگئی،بچی سمیت2افراد جاں بحق
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی میں لیاری کے علاقے بغدادی کے موسیٰ لین میں 5 منزلہ رہائشی عمارت گرگئی جس کے نتیجے میں بچی سمیت 2 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ کراچی کے علاقے بغدادی میں 5 منزلہ رہائشی عمارت گرگئی، جس کے باعث متعدد افراد ملبے تلے دب گئے،4 خواتین سمیت 12 زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، ریسکیوذرائع کا کہنا ہے کہ عمارت گرنے سے دو افراد ہلاک ہوگئے، ہلاک ہونے والوں میں ایک بچی بھی شامل ہے۔ ریسکیو حکام کا کہناہے امدادی کارروائیاں جاری ہے۔ اور ملبے تلے دبے ہوئے افراد کو نکالا جارہا ہے۔عمارت گرنے کے باعث قریب کی عمارت کو بھی خالی کرالیا گیا۔