4 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:48
فیصل آباد،گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت صنعتوں ،سی این جی اسٹیشنز کو سپلائی معطل
جنگ نیوز -
فیصل آباد…گیس لوڈ مینجمنٹ شیڈول کے تحت فیصل آباد کی صنعتوں اور سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی سپلائی منقطع کردی گئی ہے۔ صارفین کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ محکمہ سوئی گیس حکام کے مطابق گیس لوڈ مینجمنٹ شیڈول کے تحت فیصل آباد کی تمام صنعتوں کو گزشتہ روز صبح 6 بجے سے گیس کی سپلائی بند ہے جو جمعے کی صبح 6 بجے بحال کردی جائے گی۔ جبکہ سی این جی اسٹیشنز کو آج سے تین روز کے لئے گیس کی فراہمی منقطع کردی گئی ہے۔ سی این جی کی بندش سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران سی این جی اسٹیشنز پر گیس کی بندش کی پابندی کو ختم کیا جائے۔