تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:48

اسرائیل دنیا بھر میں آبادی کے لحاظ سے وکلاء کی تعداد میں سرفہرست

جنگ نیوز -


بیت المقدس…فارن ڈیسک…اسرائیل دنیا بھر میں آبادی کے لحاظ سے وکلاء کی تعداد میں سرفہرست ہے۔ججوں کی تعداد کے لحاظ 43ویں اوردائر سول مقدمات میں21ویں نمبر پر ہے۔ اسرائیل کورٹس ایڈمنسٹریشن کی ایک اندرونی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل میں2010میں ایک لاکھ باشندوں کے لیے585اٹارنی تھے۔ رپورٹ میں 55 دیگر مغربی اور مشرق وسطی کے ممالک سے موازنہ کیا گیا ہے۔ اسرائیل کی ایک لاکھ آبادی کے لیے آٹھ جج ہیں۔جب کہ مناکو میں ایک لاکھ آبادی کے لیے64جج ، چیک ری پبلک میں 29،روس میں24،آئرلینڈ میں7اور فلسطین میں ایک لاکھ آبادی کے لیے5جج ہیں۔اسی طرح ایک لاکھ آبادی کے لیے اسرائیل میں 585وکیل اور اسکاٹ لینڈ میں5وکیل ہیں۔رواں برس 14ججوں کی نئی آسامیاں پیدا کی گئی اور ان پر جج تعینات کیے گئے آئندہ برس 20 ججوں کی نئی آسامیاں پیدا کی جائیں گی۔اسرائیل میں8500عدالتیں روازنہ اپنی کارروائیاں جاری رکھتی ہیں اور اوسطاً ایک دن میں12ہزار مقدمات کا اندراج ہوتا ہے اور اوسطاً روزانہ 18ہزار مقدمات کے فیصلے کیے جاتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.