4 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:48
برطانیہ :قدرتی حادثے سے پیشگی بچاوٴکیلئے جوہری پلانٹ بند کرنے پر مجبور
جنگ نیوز -
لندن…فارن ڈیسک…برطانیہ کسی قدرتی حادثے سے پیشگی بچاوٴکی خاطر اپناجوہری پلانٹ بند کرنے جا رہا ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان کے نیوکلیئر حادثے کے بعد برطانوی حکومت شمال میں واقع شیلافیلڈ نیو کلئیر پلانٹ کو بند کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔یونین نے اس پلانٹ کے بند کرنے کے فیصلے کے خلاف احتجاج کیا ہے اس پلانٹ پر 8سو ملازمین کام کرتے ہیں۔ نیوکلیئر اتھارٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ کسی پر بوجھ ڈالے بغیر اس پلانٹ کو بند کیا جائے گا۔ برطانوی حکومت توانائی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے نئے جوہری ری ایکٹر لگانے جا رہی ہے۔