4 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:48
زمبابوے کی چھ سال بعد ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی
جنگ نیوز -
ہرارے…زمبابوے کی ٹیم آج چھ سال بعدٹیسٹ کرکٹ میں واپسی آرہی ہے،زمبابوے اوربنگلادیش کے درمیان ٹیسٹ میچ ہرارے میں کھیلاجائیگا۔زمبابوے مسلسل مایوس کن کارکردگی کے بعد2005میں ٹیسٹ کرکٹ سے دستبردارہوگیاتھا،جس کے بعد یہ ٹیم ون ڈے اورٹی ٹوینٹی میچز ہی کھیلتی رہی۔ زمبابوے ٹیم کی قیادت برینڈن ٹیلرکررہے ہیں جبکہ سابق کپتان ٹاٹینڈا ٹائبو بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے، بنگلا دیش کی ٹیم میں سابق کپتان محمد اشرفل کی واپسی متوقع ہے۔